مظفر آباد، 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی سخت

مظفرآباد (پی این آئی) آ زاد کشمیر میں 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران ممکنہ دہشت گردی تخریب کاری کی روک تھام اور امن وامان کو قائم رکھنے کیلئے سیکورٹی سخت کردی ہے۔ آزاد کشمیر کے تمام داخلی راستوں،امام بارگاہوں مساجد اور ماتمی جلوسوں کے روائتی راستوں پر سیکورٹی چیکنگ بڑھا دی گئی انتہائی حساس قرار دیئے گئے شہروں اور دیہی علاقوں میں موبائل فون سروس کہیں جزوی اور کہیں مکمل طور پر بند رہے گی۔

 

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں عاشورہ محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پولیس اور انتظامیہ نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر فلیگ مارچ بھی کیا پاکستان کے مختلف شہروں میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ ساتھ فوج بھی طلب کی گئی ہے لیکن آزادکشمیر پولیس کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمبٹنے کیلئے پوری طرح چوکس ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close