آزاد کشمیر، سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

میرپور(پی این آئی) سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی طبیعت ناساز۔۔ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صدر اورسابق وزیراعظم اور آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق سپیکر چوہدری عبدالمجید کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے چوہدری عبدالمجید کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عامر عزیز،ڈی ایم ایس ڈاکٹر ماجد الطاف، ڈاکٹر اسامہ ودیگر اسٹاف نے فوری چیک اپ کے بعد آئی سی یو میں منتقل کر دیا ۔

جہاں پر انکا علاج جاری ہے۔ چوہدری عبدالمجید کے اہلخانہ نے ان کے دوست احباب اور چاہنے والوں سے صحت کی دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close