آزاد کشمیر، تحریک انصاف کی حکومت انتظامی اختیارات سمیت ریاست کے تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، ریاستی حکومت کے ترجمان توصیف عباسی نے قمر زمان کائرہ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا

مظفرآباد آئی اےاعون) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر حکومت کے انتظامی اختیارات سمیت ریاست کے تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ وفاقی مشیر برائے امور کشمیر قمرزمان کائرہ اپنے غیر زمہ دارانہ بیان پر کشمیری عوام سے معافی مانگیں ۔ ۔آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان توصیف عباسی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ قمرزمان کائرہ سے فوری استعفیٰ لیں۔

وفاقی مشیر برائے امورِ کشمیر قمرزمان کائرہ کے آزاد کشمیر کی صوبائی حیثیت سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان توصیف عباسی نے کہا قمرزمان کائرہ کے غیرزمہ دارانہ بیان سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ترجمان حکومت نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر حکومت کے انتظامی اختیارات اور ریاست کے تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی قمرزمان کائرہ عوام سے معافی مانگیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close