آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن میں مجوزہ پندرہویں آئینی ترمیم،ٹورازم اتھارٹی کے قیام، بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی وصولی کے خلاف مکمّل پہیہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال

راولاکوٹ (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن میں مجوزہ پندرہویں آئینی ترمیم،ٹورازم اتھارٹی کے قیام،بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی وصولی اور اسیران پونچھ پر پولیس کے تشدد کے خلاف مکمّل طور پر پہیہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال کی گئی راولاکوٹ،سدھنوتی ،باغ اور حویلی کے اضلاع کے تمام تحصیلوں چھوٹے بڑے شہروں اور دیہی علاقوں میں پرائیویٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے اور کاروباری مراکز میں شٹرڈاون ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا


سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومتی رٹ کو بھی چیلنج کیا راولا کوٹ ، کھائی گلہ بنجوسہ پلندری ،ہجیرہ عباسپور،حویلی ،باغ ،دھیرکوٹ ،ارجہ ،ڈھلی ،دھیرکوٹ ،تراڑ کھل اور تھوراڑ سمیت دیگر علاقوں میں عوام نے دن بھر اپنا احتجاج جاری رکھا صرف ایمبولینس سروس بحال رہی

راولپنڈی آزاد پتن اور کوہالہ مری اسلام آباد سمیت آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دیگر اضلاع سے زمینی رابطہ بھی منقطع رہا ۔

مظاہرین نے آزاد کشمیر کے آئین 1974 میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کو آزاد کشمیر حکومت کے مالیاتی اور انتظامی اختیارات کو ختم کرنے آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کے حوالے سے تقسیم کشمیر کی سازش قرار دیا مظاہرین نے آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ٹور ازم اتھارٹی کے قیام کی آڑ میں آزاد کشمیر کے جنگلات،سیاحتی مقامات سمیت قدرتی ماحول کی تباہی اور ریاستی وسائل پر ایک مخصوص گروہ پر قبضہ سے تعبیر کرتے ہوئے کسی بھی ایسے اقدام کے بھرپور مزاحمت کرنے کا اعلان کیا

جو کشمیری عوام کی آزادی حق خودارادیت اور آزاد کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق سے متصادم ہو مظاہرین نے بجلی کے بلات میں فیول ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر ٹیکسز کی وصولی کا سلسلہ بند کرنے اور اسیران پونچھ کی فروری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں