کوٹلہ ویلی ٹوازم گالا کے شیڈول میں تبدیلی، 3 سے 6 ستمبر تک جاری رہنے والا گالا میںوزیر اعظم آزاد کشمیر شرکت کریں گے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی وادی کوٹلہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے11 اگست سے شروع ہونے والے کوٹلہ ویلی ٹورازم گالاکے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ نئے پروگرام کے مطابق کوٹلہ ویلی ٹوازم گالا اب 3 سے 6 ستمبر تک جاری رہے گا وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی ہدایت پر منتظمین نے شیڈول تبدیل کر دیا گیاہے وزیراعظم اپنی کابینہ کے وزراء سمیت ٹور ازم گالہ میں شرکت کریں گے ۔

کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ کےاور پرنسپل سیکرٹری سید شاہد ایم ڈی خورشید عباسی نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے ملاقات کے دوران کوٹلہ ویلی ٹورازم گالا کی تیاریوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی مصروفیات کےباعث کے کوٹلہ ٹورازم گالہ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری شاہد محی الدین قادری بھی ایم ڈی کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ خورشید احمد عباسی کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران موجود تھے اس موقع پر طے پایا کہ “کوٹلہ ویلی ٹورازم گالا” 3 ستمبر سے 6 ستمبر تک جاری رہے گا ۔ جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزرائے حکومت، تاجر برادری اور بیوروکریسی سمیت پاکستان سے چاروں صوبوں کے آفیشل ڈیلی گیٹس اور 200 سے زائد میڈیا انفلونسرز شرکت کرینگے۔

اس کے علاوں پاکستان اور آزاد کشمیر سے ٹور آپریٹرز سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد شرکت کرینگے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کوٹلہ ویلی میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے جس کو حکومت کوٹلہ ویلی میں غربت، بیروزگاری کے خاتمے کے لیے استعمال کریگی خورشید عباسی اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں نوجوان اسی جذبے سے کام کریں گے ریاست کا مستقبل روشن ہے تمام متعلقہ محکمے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے کام کریں۔ریاست کو سیاحت کے فروغ سے خود کفیل بنائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close