چار بچوں کی ماں پانچویں بچے کی پیدائش کے دوران مبینہ غلط انجیکشن سے انتقال کر گئی، ورثاء کااحتجاج، تھانے میں درخواست دیدی

کوٹلی (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں چار بچوں کہ ماں حاملہ خاتون پانچویں بچے کو جنم دینے سے قبل ہی ایک نجی ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگانے کے باعث دم توڑ گئی۔ ورثاء کے شدید احتجاج ، لاش کے پوسٹمارٹم اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے تھانے میں درخواست دینے کے بعد ورثا لاش کو لیکر اپنے آبائی علاقہ روانہ ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق 34 سالہ حاملہ خاتون کو گزشتہ رات رات ایک بجے کوٹلی کے ایک نجی ہسپتال لایا گیا ۔

جہاں ڈاکٹروں اور عملے کی غفلت اور مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے کے باعث چاربچوں کی ماں پانچویں بجے کو جنم دینے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گئی ۔ورثاء نے حاملہ خاتون اور اس کے پیٹ میں بچے کی موت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ہسپتال کے خلاف کاروائی کے لیے تھانے میں درخواست دی۔ پولیس پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کردیا جو لاش کو لیکر اپنے آبائی گاؤں روانہ ہوگئے ۔ ورثاء کا الزام تھا کے ہسپتال کے عملے نے جان بوجھ کر غلط انجکشن لگایا جس کے ری ایکشن سے مریضہ کی موت واقع ہو ئی ورثا نے حکومت آزاد کشمیر سے فوری انصاف کی فراہمی اور ہسپتال کی انتظامیہ اور عملے کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں