آزاد کشمیر، وزراء کو 15 دن بعد اپنے حلقہ و ڈویژن میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایت،

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مطابق عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اپنی کابینہ کے وزراء کو 15 دن بعد اپنے حلقہ و ڈویژن میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کی ہدایت،

عوام کو تبدیلی نظر آنی چاہیے، وزیراعظم سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق عام آدمی کے حالات تبدیل ہونے چاہیں، عوام کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری تاہم آئین و قانون کے منافی کوئی قدم نہیں اٹھایا جائیگا، ہم نے آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھنی ہے۔ جن لوگوں کا انحصار جنگلات کی لکڑی پر نہیں ہونا چاہیئے بلکہ ایندھن کے متبادل ذرائع گیس سلنڈرز اور مٹی کے چولہے فراہم کیے جائیں تاکہ جنگلات محفوظ ہوں۔ انھوں نے مشکلات کے دوران آزادکشمیر کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کو متحد اور منظم رہنے پر خراج تحسین پیش کیا۔کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے افسران و جوانوں اور مون سون بارشوں میں جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات کے لیے مشیر برائے مذہبی امور حافظ حامد رضا نے فاتحہ خوانی کروائی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ جنگلات کی حفاظت کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیا جائے، جنگلات کے کٹاؤ کی وجہ سے قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہورہا ہے،قدرتی ماحول کی حفاظت کے لیے ادارہ تحفظ ماحولیات کو مستحکم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ احتسا ب کے قانون کو بہتر بنائیں گے، کوئی بھی آئین و قانون سے بالا تر نہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ پنجاب ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح نے صورتحال واضح کر دی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے وزراء اپنے حلقوں و ڈویژنز میں کھلی کچہریاں لگائیں اور لوگوں کے مسائل سنیں، آزادکشمیر کے عوام نے بہت سے توقعات رکھ کر ہمیں ایوان اقتدار تک پہنچایا ہے، لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونے چاہیں اور تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے اے کے ایم آئی ڈی سی ملازمین کو کابینہ کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے، احتساب ایکٹ میں ترمیم بارے قائم کمیٹی کو حتمی سفارشات مرتب کرکے بریف کرنے اور احتساب بیورو کی پرفارمنس آئندہ اجلاس میں پیش کرنے اور محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے ملازمین کی پنشن کے حوالہ سے معاملہ آئین و قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ آزادکشمیر کا قدرتی ماحول کرشنگ کی وجہ سے متاثر ہورہا ہے، اس حوالہ سے جامع میکنزم وضع کیا جائے، قیمتی پتھر کی نکاسی اور فروخت کے حوالہ سے بھی ایک بہترین نظام بنایا جائے، ریاست کی آمدن میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ دور دراز علاقوں میں بچوں کو کئی کلو میٹر سفر طے کرکہ سکول تک پہنچا پڑتاہے اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن سے بچوں کو ان کی دہلیز پر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close