آزاد کشمیر، 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، تاریخ طے کر دی گئی، الیکشن کمیشن محرم الحرام کی تعطیلات کے بعد شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد 25 ستمبر 2022 کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا امکان ،وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے 25 سے 28 ستمبر کے درمیان جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے ،آزاد کشمیر میں 1991 کے بعد پہلی مرتبہ جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کے 25 ستمبر اتوار کے روز انعقاد کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

 

 

 

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی تحریک پر 25 سے 28 ستمبر 2022 تک بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 15 اکتوبر سے قبل بلدیاتی انتخابات مکمل کرنے کیلئے آزاد کشمیر حکومت سے 18 سے 25 ستمبر کے درمیان الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے سے متعلق تحریک کی تھی ذ۔رائع کے مطابق آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن محرم الحرام کے تعطیلات کے بعد انتخابی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close