سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے چوہدری طارق فاروق کی رہائش گاہ پہنچ گئے

اسلام آباد (آئی اے اعوان) سابق وزیراعظم کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیرسیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق کی رہائش گاہ پرپہنچ گئے ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پندرویں آئینی ترمیم اور اس کے مضمرات اور جماعتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق کو 7اگست کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close