مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے ایکٹ میں ترمیم کے لیے کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری اطلاعات ،چیئر پرسن کمیٹی مدحت شہزادکے آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری آزاد جموں و کشمیرپریس فاؤنڈیشن/ ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال، وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سید ابرار حید ر، سابق وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سردار ذولفقار علی، اسسٹنٹ سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن سید بشارت حسین کاظمی نے شرکت کی۔
اجلاس میں پریس فاؤنڈیشن ایکٹ میں ترمیم کے لیے مطابق ایجنڈا میٹنگ سفارشات تیار کر لی گئی ہیں سفارشات آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے چیئرمین جسٹس عدالت العالیہ سردار لیاقت حسین کو پیش کی جائیں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں