آزاد کشمیر پریس فاؤنڈیشن کی ویلفیئر کمیٹی کا چیئر پرسن مدحت شہزاد سیکرٹری اطلاعات کی زیر صدارت اجلاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کی ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس چیئر پرسن کمیٹی محترمہ مدحت شہزاد سیکرٹری اطلاعات کے آفس چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن راجہ اظہر اقبال نے اجلاس کی غرض و غایت بیان کی۔ اجلاس میں صحافیان کرام کی فلاح و بہبود کے لیے مجبوعی طور پر مبلغ 7,00,000/- روپے کی منظوری دی گئی۔

جب کہ تاخیر سے موصول ہونے والی درخواست ہاء پر کارروائی کے لیے اجلاس مورخہ 23 اگست 2022؁ء کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن / ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال، وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سید ابرار حیدر، اسسٹنٹ سیکرٹری سید بشارت حسین کاظمی، ممبر ویلفیئر کمیٹی محمد عارف کشمیری، ڈاکٹر طارق شاکر، ظہیر الحسن، خواجہ سرفراز اور معاون پریس فاؤنڈیشن سجاد احمد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھا رہی ہے۔ پریس فاؤنڈیشن کی گرانٹ میں حکومت نے اضافہ کیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ آخر میں ممبران ویلفیئر کمیٹی نے محترمہ سیکرٹری اطلاعات / چیئر پرسن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں