ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے، صدر آزاد کشمیر کا بلوچستان میں شہید فوجی افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین

اسلام آباد (پی این آئی) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بلوچستان میں موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کے حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی،ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف، بریگیڈئیر محمد خالد، میجر سعید احمد، میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بڑا سانحہ ہے اور قیمتی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور شہداء کے لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم غم کی اس گھڑی میں پاک فوج اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ شہداء نے ملک اور قوم کے لئے جوقربانی دی اُس پر ہمیں فخر ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close