مظفرآباد (پی این آئی) جہلم ویلی میں ٹھوٹھہ پل کے قریب تیز رفتاری اور پھسلن کے باعث ایک پرائیویٹ کار اور سرکاری پک اپ آپس میں ٹکرا گئیں تاہم دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور اور دیگر سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے
آزاد کشمیر ٹریفک پولیس کی جانب سے تیزرفتاری سے منع کرنے اور سڑک کے دونوں اطراف محکمہ ہائی وے کی طرف سے احتیاطی تدابیر سے متعلق سائن بورڈ لگانے کے باوجود ڈارئیور احتیاط سے گاڑی نہیں چلاتے جس کے باعث آئے روز المناک حادثات رونما ہو رہے ہیں ٹھوٹھ کے مقام پر آپس میں ٹکرانے والی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے غلطی کس کی تھی یہ معلوم نہیں ہوسکا اور کسی ایک ڈرائیور نے اپنی غلطی تسلیم نہیں کی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں