سردار محمد ابراہیم خان نے عسکری ،سیاسی اور سفارتی محاذ میں بھی بھر پور کردار ادا کیا، معاون خصوصی ا طلاعات چوہدری محمد رفیق نیر کا غازی ملت کی برسی کے موقع پر پیغام

مظفرآباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، سمال انڈسٹریز کارپوریشن و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا ہے کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان ایک عظیم اور ہمہ جہت شخصیت تھے جہنوں نے نہ صرف عسکری میدان میں کارہائے نمایاں سر انجام دیے بلکہ سیاسی اور سفارتی محاذ میں بھی وہ اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے کشمیری قوم کے لیے ایک راستہ اور منزل کا تعین کیا ہے اور وہ ایک قومی لیڈر اور محسن کشمیر تھے۔

غازی ملت کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ 19 جولائی 1947 ء کو غازی ملت کی رہائش گاہ پر قرار داد الحاق پاکستان کی منظوری سے کشمیریوں کے لیے راستے اور منزل کا تعین ہوا۔غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھی ۔ غازی ملت کی ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق اور ان کی آزادی کے لیے خدمات تاریخ کے صفحات میں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ سردار محمد ابراہیم خان کشمیری قوم کے محسن ہیں اور ان کی خدمات کشمیری عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی ۔ غازی ملت بااصول ، با کردار اور دیانتدار سیاستدان تھے ۔ انہوں نے اصولوں پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنے موقف پر ہمیشہ ڈتے رہے ۔ سردار محمد ابراہیم خان ساری زندگی کشمیریوں کی آزادی ، کشمیریوں کے تشخص اور اداروں کے استحکام کے لیے کا م کرتے رہے ۔ غازی ملت نے سیاست میں اصول پسند ی ، دیانتداری ، عوام سے محبت اور ریاست کے تشخص کے لیے جو خدمات انجام دیں اس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close