سری نگر میں اپنی سربرہی میں الحاق پاکستان کی قراداد منظور کروا کر سردار محمد ابراہیم نے کشمیریوں کے مستقبل اور منزل آزادی کا تعین کردیا تھا ، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا غازی ملت کی برسی پر پیغام

مظفرآباد (آئی اے اعوان) صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے قبل سرینگر میں 19 جولائی کو اپنی سربرہی میں الحاق پاکستان کی قراداد منظور کروا کر آزاد جموں وکشمیر کے بانی صدر تحریک آزاد ی کشمیر کے ہیرو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے کشمیریوں کے مستقبل اور منزل آزادی کا تعین کردیا تھا ۔غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی 19؛ویں برسی کے موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خصوصی پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا انکا کہنا تھا کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے ساری زندگی کشمیریوں کی آزادی،کشمیریوں کے تشخص اوراداروں کے استحکام کے لئے کام کیا

۔مرحوم کشمیری رہنما بااصول اور باکردار سیاست دان تھے۔جنہوں نے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی اور اپنے موقف پر ہمیشہ ڈٹے رہے۔غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے کشمیریوں کی قیادت کرتے ہوئے اپنے جاندار کردار سے تحریک کو تقویت بخشی،غازی ملت ریاست جموں وکشمیر کے اس وقت تک پہلے کشمیری رہنما ہیں جنہوں نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پرمتعدد بار خطاب کرکے موثر طورپر کشمیریوں کی نمائندگی کی،

غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان الحاق پاکستان کے داعی اور ان کی رہائش گاہ سری نگر کے مقام پر 19جولائی کو الحاق پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی۔صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے تحریک آزادی کشمیر میں عملاً حصہ لیا، کشمیریوں نے 19جولائی کو جس پلیٹ فارم سے الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کی وہ اجلاس غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ سری نگر میں منعقد ہواتھا۔انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان میں اصول پسندی دیانت داری،عوام سے محبت اور ریاست کے تشخص کے لئے جو کارہائے نمایاں انہوں نے سرانجام دئیے وہ قابل تعریف اور قابل تقلید ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں