جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کی اختتامی تقریب، شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کے بیٹے راجہ کامل ثاقب کی بطور مہمان خاص شرکت

چکوٹھی (پی آئی ڈی) جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کے بیٹے راجہ کامل ثاقب نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔تقریب میں شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کو مقررین کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں آزادکشمیر کے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی، چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ،بریگیڈئیر اسد سلیم، بریگیڈئیر مہتاب ادریس، سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال، سید ذیشان حیدر، سول و فوجی افسران، شہداء کی فیملیز اور عوام علاقہ جہلم ویلی کے زعما و سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے کہاکہ آج کی تقریب کے مہمان خاص شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کے بیٹے راجہ کامل ثاقب ہیں ان کو ویلکم کرتے ہوئے ان کے والد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ بریگیڈیئر مہتاب ادریس، ذیشان حیدر، کمشنر مظفرآباد ودیگر مقررین نے بھی شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔جہلم ویلی ٹورازم فیسٹیول کی اختتامی تقریب کوکیپٹن سرور شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close