لندن (پی این آئی) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو گجرات کے مسلمانوں اور کشمیریوں کا قاتل قرار دیتے پیغام دیا ہے کہ کشمیریوں کی آنے والی نسلیں بھی اکھنڈ بھارت کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گی ۔ہمارے حوصلے کسی صورت پست نہیں ہوں گے ۔نریندر مودی کے ناپاک عزائم جدوجہد آزادی کو نہیں دباسکتے۔
دورہ برطانیہ کے دوران وطن واپسی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے واضح کیا کہ نریندر مودی کے ہاتھ گجرات کے باسیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں کشمیری اکھنڈ بھارت کے خلاف اور اپنی آزادی کیلئے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کریں گے ۔سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا اور نہ ہی نریندر مودی کے ناپاک عزائم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا سکتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم کشمیری ہمارے سفیر ہیں اوور سیز کمیشن تارکین وطن کشمیریوں کے حقوق کا بھر پور تحفظ کرے گا ۔پاکستان کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت سپریم کورٹ کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق سپریم کا فیصلہ خوش آئند ہے تحریک انصاف کوعوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیاتھا لیکن اس پر شب خون مارا کیا آج ملک کتنےبڑے معاشی بحران کا شکار ہے ڈالر 240 تک پہنچ چکا ہے ایک سوال کے جواب میں سردارتنویرالیاس نے کہا کہ ریاست ہماری ماں ہےحکومت پاکستان کے ساتھ ہمارا اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ریاست پاکستان سے نہیں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں