معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری رفیق نے کی کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کے مزار پر حاضری اور خراج عقیدت

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،ماحولیات و سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیئر نے کیپٹن سرور شہید نشان حیدر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کیپٹن سرور شہید نے 27 جولائی 1948 کو اوڑی سیکٹر کے علاقے تل پترا کے مقام پر جام شہادت نوش کیا تھا۔مشیر اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کو اپنے ان بہادر بیٹوں پر فخر ہے جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کیلیے اپنی جان قربان کی۔

انہوں نے کہا کیپٹن سرور شہید جیسے بہادر سپوتوں کی داستان حیات ہمارے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے جری اور بہادر بیٹوں کی سوانح عمری کو ضرور پڑھیں تاکہ ان میں بھی قوم و ملت کی حفاظت کا جذبہ پیدا ہو۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن سرور کے نقش قدم پر چل کر ہی ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close