آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس آج مظفرآباد میں طلب کر لیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانعقاد کو یقینی بنانے کیلئے آزاد کشمیر کی تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس کل 28 جولائی کو مظفرآباد میں طلب کر لیا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اور ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق مشاورتی اجلاس 28 جولائی بروز جمعرات بوقت 11:30 بجے دن کمیٹی روم بلاک نمبر4سول سیکرٹریٹ چھتر دومیل مظفرآباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی صدارت میں ہوگا اجلاس کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر آزادکشمیر کی جملہ رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کےسر براہان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مکتوب کے ذریعے دعوت دی گئی ہے کہ وہ خود اپنے جماعت کے جنرل سیکرٹری کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔مشاورتی اجلاس کے میں الیکشن کا ضابطہ اخلاق بھی زیرغور لایا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں