اسلا م آباد (آئی این پی )وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے 27جولائی کو پاکستان کے پہلے نشان حیدر اور آزادی کشمیر کے ہیرو کیپٹن راجہ محمد سرور شہید نشان حیدر کے 74ویں یوم شہادت پر پوری پاکستانی قوم اور بالخصوص کشمیری عوام کی جانب سے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن راجہ محمد سرور شہید نشان حیدر کی شہادت ہماری آزادی کے لئے ایک ناقابل فراموش قربانی ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے،
اس سال سے آزادی کشمیر کے اس عظیم سپاہی کو سرکاری طور پر کشمیر کا ہیرو ڈکلیئر کیا جاتا ہے،ہر سال کشمیر کے وزیراعظم یا وزرا گوجر خان میں پولیس گارڈ کے ساتھ سلامی پیش کرنے جایا کریں گے اور اوڑی سیکٹر میں ان کی جائے شہادت کے زون میں بھی گارڈ آف آنر دیا جائے گا، اس بار ان کی بیرون ملک مصروفیات کی بنا پر وہ خود حاضر نہیں ہو سکتے مگر ان کے وزرا ان کی طرف سے سلامی پیش کریں گے۔ منگل کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے لندن سے اپنے ایک وڈیو پیغام میں 27 جولائی کو پاکستان کے پہلے نشان حیدر اور آزادی کشمیر کے ہیرو کیپٹن راجہ محمد سرور شہید نشان حیدر کے 74ویں یوم شہادت پر پوری پاکستانی قوم اور بالخصوص کشمیری عوام کی جانب سے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن راجہ محمد سرور شہید نشان حیدر کی شہادت ہماری آزادی کے لئے ایک ناقابل فراموش قربانی ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ پوری قوم انکی شہادت اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔اس سال سے آزادی کشمیر کے اس عظیم سپاہی کو سرکاری طور پر کشمیر کا ہیرو ڈکلیئر کیا جاتا ہے۔ ہر سال کشمیر کے وزیراعظم یا وزرا گوجر خان میں پولیس گارڈ کے ساتھ سلامی پیش کرنے جایا کریں گے اور اوڑی سیکٹر میں ان کی جائے شہادت کے زون میں بھی گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔
اس بار ان کی بیرون ملک مصروفیات کی بنا پر وہ خود حاضر نہیں ہو سکتے مگر ان کے وزرا ان کی طرف سے سلامی پیش کریں گے۔ انہوں نے 18 سے 28 جولائی تک ہونے والے ٹورزم فیسٹیول کو پاک فوج اور کیپٹن راجہ سرور شہید نشان حیدر کے نام کرنے کا اعلان بھی کیا۔ 28 تاریخ کو اس کی اختتامی تقریب، چکوٹھی ٹرمنل پر، کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کا نشان حیدر بھی لایا جائے گا۔ اس موقع پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سلامی پیش کرنے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔سردار تنویر الیاس نے پاک فوج کو اس ایونٹ میں بھرپور شرکت کی دعوت دی اور عوام اور افواج پاکستان کے درمیان موجود مضبوط رشتے کو مزید تقویت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم اپنی افواج کی طاقت کے بغیر ادھوری ہے۔ مضبوط فوج ہی قوم کی بقا اور سالمیت کی ضامن ہوتی ہے۔ انہوں نے پاکستان پائندہ باد ،کشمیر پائندہ باد ،افواج پاکستان اور شہدائے وطن زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں