آزادکشمیر الیکشن کمیشن، 15 اکتوبر سے قبل بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن جماعتوں بنیادوں پر کرانے کا اعلان

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کےمطابق 15 اکتوبر سے قبل 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن جماعتوں بنیادوں پر کرانےکا اعلان کیا ہے۔

مظفرآباد میں پی ائی ڈی کے کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز اور ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ 31 سال بعد آزاد کشمیر کے 10 اضلاع کی 280 یونین کونسلوں, 5 میونسپل کارپوریشنوں,

14 میونسپل کمیٹیوں اور 12 ٹاون کمیٹیوں کی مجموعی طور پر 2342 وارڈوں میں براہ راست انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے سپریم کے فیصلے کے مطابق الیکشن کرانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں مجموعی طور پر 5 ہزار 192پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جماعتوں بنیادوں پر ہونے والے الیکشن میں پہلی مرتبہ خواتین اور نوجوانوں کو ضلع کونسل, یونین کونسل, میونسپل کارپوریشن, میونسپل کمیٹی اور ٹاون کمیٹی کی سطح پر 12عشاریہ 5 فی صد کے برابر دو خواتین اور دو نوجوانوں کو مخصوص نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے کا حق دیا گیا ہے جنکا انتخاب نومنتخب شدہ کونسلز بالواسطہ طریقہ کار کے تحت کریں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کی مشاورت سے آئندہ چند روز میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں چیف الیکشن کمیشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالشید سلہریانے کہا کہ الیکشن کے لیے قانون سازی کرنا حکومت اور اسمبلی کا اختیار ہے الیکشن کمیشن کی ذمہ داری صاف وشفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہے ۔حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہوچکا الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی عمر کی 25 سال اور تعلیمی قابلیت میٹرک پاس رکھی گئی ہے الیکشن کا ضابطہ اخلاق بنانے کیلئے جلد آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close