آزاد کشمیر، پندرہویں آئینی ترمیم، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، بجلی پر غیر قانونی ٹیکس، راولاکوٹ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان پتھراؤ، فائرنگ، پولیس کی گاڑی نذر آتش

راولاکوٹ (آئی اے اعوان) راولاکوٹ کھڈ بازار میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ اور شدید پتھراؤ کے نتیجہ میں اسسٹنٹ کمشنر راجہ صداقت سمیت20 سے زائد پولیس اہلکار اور متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ۔مظاہرین نے پولیس کی گاڑی نذرآتش کردی ۔

مظاہرین ۔حکومت پاکستان کی جانب سے پندرہویں آئینی ترمیم آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے ٹورازم ڈویلپمنٹ ایکٹ میںمجوزہ ترامیم اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت بجلی کے بلوں پر غیر قانونی ٹیکس وصول کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ پہلے تلخی یوئی اور پھر اچانک حالات کشیدہ ہوگئے

پولیس اور مظاہرین کے درمیان فائرنگ اور پتھراؤ آنسو گیس اور لاٹھی چارج سے کھڈ بازار میدان جنگ بن گیا زخمی پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close