آزاد کشمیر حکومت نے مظفرآباد، باغ، حویلی، پونچھ، نیلم اور ویلی ہٹیاں بالا میں سات اہم پلوں کو بجٹ میں شامل کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا

۔مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر حکومت نے دفاعی، سیاحتی اور عوامی اہمیت کے پیش نظر مظفرآباد، باغ، حویلی، پونچھ، نیلم اور ویلی ہٹیاں بالا میں سوا 2 ارب سے زائد لاگت کے سات آرسی سی پلوں کی تعمیر کے منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

پاکستان اورآزادکشمیر میں مالی مشکلات کے باوجود آزاد کشمیر حکومت نے مظفرآباد میں چہلہ کے مقام پر دریائے نیلم پر 140 میٹر, نالہ ماہل پر ارجہ باغ کے مقام پر 80 میٹر نالہ ساوا ہجیرہ پونچھ کے مقام پر 30 میٹر نالہ جھمبر بتاکوٹ حویلی کے مقام پر 32 میٹر نالہ بتاکوٹ حویلی کے مقام پر 180 میٹر نالہ لوات نیلم کے مقام پر 20 میٹر اور ضلع جہلم ویلی میں چڑوئی ہٹیاں بالا کے مقام پر 70 میٹر سپین کے مجموعی طور پر 7 آرسی سی پلوں کی تعمیر کے سات نئے منصوبے سلانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے ہیں ۔آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے سات پلوں کی تعمیر کے منصوبوں کو فنڈز کی کمی کے باوجود اے ڈی پی میں شامل کرنےپر سیاسی ,سماجی اور عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزاد سردار تنویر الیاس ,وزیر خزانہ عبدالماجد خان, منصوبہ بندی وترقیات چوہدری رشید ,وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی اور وزیر شاہرات اظہر صادق سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان پلوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل سے آزاد کشمیر کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے, سیاحت کے فروغ اور عوام کو سفر کی بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close