مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے ایڈھاک جج جسٹس یونس طایر کی تقرری کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی ۔
آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس راجہ صداقت حسین کی سربراہی میں جسٹس لیاقت شاہین اور جسٹس میاں عارف پر مشتمل تین رکنی بینچ نے اہنے ایک فیصلہ میں آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے ایڈھاک جج جسٹس یونس طاہر کی تقرری کے خلاف بیرسٹر عدنان نواز کی طرف سے دائر درخواست خارج کردی درخواست گزار بیرسٹر عدنان نواز نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ جب ضرورت نہ ہو سپریم کورٹ میں ایڈھاک جج کی تقرری نہیں کی جاسکتی ضرورت کے مطابق صرف چھ ماہ کیلئے ایڈھاک جج کی تقرری کی جاسکتی ہے ہائیکورٹ نے ایڈھاک جج کی تقرری کو درست قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کردی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں