آزاد کشمیر کو فنڈز کی عدم فراہمی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں 15 فی صد اضافے کیلئے مطلوبہ فنڈز کی عدم فراہمی کے نتیجہ میں حکومت آزاد کشمیر نے سرکاری ملازمین کی تنخواوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے

ذرائع کے مطابق محکمہ مالیات کی جانب سے تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے منتظر سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا ماہ جولائی کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین میں مایوسی پھیل گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close