مظفرآباد(پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 11افراد میں کورونا وا ئرس کی تصدیق ہوئی،جن میں سے 4کا تعلق مظفرآباد، 1کا نیلم ویلی،1کا پونچھ،4کا سدھنوتی اور 1کا کوٹلی سے ہے،118افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے جبکہ5 مریض صحت یاب ہوئے ہیں،4229افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔آزادکشمیر میں اب تک 423201 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43526افر اد میں کورونا وائرس کی موجو دگی پائی گئی،42682افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،
کورونا وائرس کے51مریض زیر علاج ہیں۔793مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی، 26 کا نیلم، 145 کا پونچھ، 103 کا باغ، 13 کا حویلی، 16کا تعلق سدھنوتی، 182 کاتعلق میرپور، 58 کا بھمبر اور 79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے51 مریضوں میں سے 50 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ ایک مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں