وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی پی ایف یو جے کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران خصوصاً افضل بٹ کو صدر۔ارشد انصاری کو سیکریٹری جنرل اور اسد پٹھان کو سیکریٹری فنانس منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ پی ایف یو جے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر پابندی جیسے بھارتی اقدامات کے خلاف پی ایف یو جے اپنا کردار ادا کرے۔

پی ایف یو جے کی قیادت نے ہمیشہ اعلیٰ صحافتی اقدار کو پروان چڑھایا جو خوش آئند ہے۔آزادی صحافت کے لیے پی ایف یو جے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔آزاد میڈیا کا قائل ہوں، ہمیشہ آزادی صحافت اور اقدار کے لئے آواز اٹھائی۔ پی ایف یو جے کی نومنتخب کابینہ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد آزاد کشمیر مدعو کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close