وادی نیلم جاگراں شال، کار حادثے میں ایک بچی جاں بحق، ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کی وادی نیلم جاگراں شال کے مقام پر کار حادثے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

وادی نیلم میں جاگراں سے گوریال جانے والی مسافر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے میں جاگری ۔جاگراں شال کے مقام پر کار حادثے میں 14 سالہ بچی نادیہ بی بی موقعہ پر جاں بحق ہوگئی ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈرائیور منظور سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 خواتین بھی شامل تھیں زخمیوں کو جھمبر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔زخمیوں میں فاروق احمد, الف نور, نقشہ نوراور بی بی سائرہ شامل ہیں حادثہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close