صدر آزاد کشمیر نے چھٹے مینگو فیسٹیول کا افتتاح کر دیا، پاکستان میں پیدا ہونے والے 100 اقسام کے آموں کی نمائش کی گئی

اسلام آباد (آئی اے اعوان) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نےاسلام آباد میں چھٹے مینگو فیسٹیول کا افتتاح کر دیا۔ فیسٹیول میں پاکستان میں پیدا ہونے والے 100 اقسام کے آموں کی نمائش کی گئی۔

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں مینگو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے بحثیت مہمانوں خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہاکہ مینگو فیسٹیول کے انعقاد سےجہاں آموں کی برآمدات میں اضافہ ہو گا وہاں اس سے ایک بڑا زر مبادلہ حاصل ہو گا جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انکا کہنا تھا کہ آج مجھے یہاں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ آموں کی100 سے زائد اقسام اس نمائش میں رکھی گئی ہیں اس سے جہاں ملک میں مختلف اقسام کے آم کی پیداوار میں اضافہ ہو گا وہاں بیرون ملک اس کی طلب میں بھی اضافہ ہو گا۔ پاکستان کا آم دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور پاکستان میں آم کی پیداور تقریباً سالانہ 17لاکھ پانچ ہزار ٹن ہے جبکہ برآمد 142میٹرک ٹن ہے جس سے تقریباً 145ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے اگر اس پر مزید توجہ دی جائے

تو پاکستان سے آم کی برآمدات سے ایک خطیر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے چھٹے مینگو فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مینگو فیسٹیول کے مختلف اسٹالز کا دورہ کرایا گیا اور آموں کی مختلف اقسام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close