مظفرآباد (پی این آئی) مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر میں 12افراد میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جن میں سے 1کا تعلق مظفرآباد، 6کا جہلم ویلی،4کا پونچھ اور 1کا کوٹلی سے ہے،215افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے جبکہ9 مریض صحت یاب ہوئے ہیں آزاد کشمیر میں آج 6627افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔آزادکشمیر میں اب تک4لاکھ23ہزار083افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43ہزار515افر اد میں کورونا وائرس کی موجو دگی پائی گئی 42ہزار677افراد صحت یاب ہو چکے ہیں
آزاد کشمیر بھر میں کورونا وائرس کے45مریض زیر علاج ہیں ۔793مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 145کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے45مریضوں میں سے 44 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 1مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں