آزاد کشمیر، عدالت عالیہ کے فیصلے پر عملدرآمد،چیف سیکرٹری، آئی جی کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد تاحیات مراعات واپس لے لی گئیں

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر حکومت نے عدالت عالیہ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے تعینات کیے جانے والے لینٹ آفیسرز چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ریٹائرمنٹ کے بعد تاحیات دی جانے والی مراعات واپس لے لی ہیں۔

آزاد حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریٹریشن کی جانب سے جاری کیے نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں تعینات رہنے والے تمام ریٹائرڈ چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرل پولیس کو ملنے والی مراعات ختم کردی گئی ہیں اور اس حوالے سے ماضی میں جاری کیئے گئے تمام نوٹیفکیشن منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close