آزاد کشمیر، میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے حکومت تمام وسائل مہیا کرے گی، مشیر اطلاعات رفیق نیر، سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد کی ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے گفتگو

مظفرآباد (آئی اے اعوان) مشیر اطلاعات آزادکشمیر رفیق نیئر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے حکومت تمام وسائل مہیا کرے گی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے میڈیا پر پابندی کے باعث کے صحافیوں کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں الیکٹرانک میڈیا سے منسلک صحافیوں کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔

ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزاد جموں وکشمیر کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے چوہدری رفیق نئیر نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے جرنلزم اکیڈمی سمیت میڈیا کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ہمیں فخر ہے کہ آزادکشمیر میں انتہائی ذمہ دارانہ صحافت ہو رہی ہے آزادکشمیر میں بین الاقوامی سطح پر ایوارڈز حاصل کرنے والے صحافی موجود ہیں جن کے کام کی تعریف دنیا نے کی ہے

آزادکشمیر میں میڈیا کہ ترقی حکومت کہ ترجیحات میں شامل ہے ہمیں ایک گھر کے فرد کی طرح ریاست کی ترقی اور خوشحالی کیلئے روابط اور کوآرڈینیشن قائم رکھنی چاہیئے ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے عہدیداران اور اراکین سے ملاقات کے دوران سیکرٹری اطلاعات مدحت شہزاد، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر، ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر آصف رضا میر، سینیئر صحافی امتیاز اعوان، محمد عارف عرفی، امیرالدین مغل، سجاد میر،فائزہ گیلانی نے بھی خطاب کیا ملاقات میں نعیم احمد عباسی، راجہ عدیل،  ذوالفقار علی، سید اشفاق حسین شاہ،فدا حسین، ایم ڈی مغل، احسن شاہ، ہارون قریشی، ندیم شاہ، اقبال میر،اعجاز کاظمی، سفیر احمد رضا، وقاص کاظمی،راجہ شاہد،راجہ شعیب، شبیر انجم، شاہ زیب افضل بھی موجود تھے

صدر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آصف رضا میر نے کہا کہ پریس کلب فاونڈیشن اور صحافتی برادری کیلئے اعلانات اور اقدامات پر آزادکشمیر کی صحافتی برادری کی جانب سے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافی انتہائی مشکل حالات میں اپنی جانوں کو داو پر لگا کر دنیا کو باخبر رکھتے ہیں الیکٹرانک میڈیا سے منسلک صحافیوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومتی سطح وسائل فراہم کئے جائیںصحافیوں کی صلاحیتوں سے حکومت کو استفادہ حاصل کرنا چاہیئے

سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر مدحت شہزاد نے کہا کہ ہائبرڈ وار کے زمانے میں ہم کنفلکٹ زون میں رہتے بھارتی بیانیئے کو کاونٹر کرنا اور ہمارا بیانیہ بنانے کیلئے صحافی اہم کردار ادا کرتے ہیں ہمارے لئے فخر کہ بات ہے کہ ایوارڈ یافتہ صحافی ہمارے پاس موجود ہیں جنکے کام کو دنیا نے سراہا ہے آزادکشمیر میں معلومات اور تحقیق پر مبنی رپورٹنگ اور صحافت ہو رہی ہے

ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی مشاورت سے الیکٹرانک میڈیا کے حوالے سے پالیسی ترتیب دی جائے گی آزادکشمیر الیکٹرانک میڈیا کو سہولیات دینے کیلئے اقدامات کریں گے ماضی میں بجٹ کی کمی کے باعث الیکٹرانک میڈیا کو خاطر خواہ سہولیات نہیں دے سکے موجودہ دور حکومت نے میڈیا کے تمام شعبوں کیلئے وسائل فراہم کرنے میں فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close