مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں قاتل وائرس کوروناکے وار جاری ہیں مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں مزید 12افراد میں کورونا وا ئرس کا شکار ہو گئے ہیں جن میں سے 2کا تعلق مظفرآباد، 1کا نیلم،3کا پونچھ،4کا سدھنوتی اور 2کا کوٹلی سے ہےمحکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق آج 180افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے جبکہ6 مریض صحت یاب ہوئے ہیں 9439افراد کو انسداد کورونا ویکسین لگائی گئی
آزادکشمیر میں اب تک4 لاکھ 22ہزار676افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43ہزار491افر اد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے 42ہزار661افراد صحت یاب ہو چکے ہیں آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے37مریض زیر علاج ہیں۔ 793مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 145کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے37مریضوں میں سے 36 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 1مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں