مظفرآباد (پی این آئی) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے پولنگ سکیم کی تیاری کے سلسلہ میں جاری شدہ شیڈول میں ترمیم کر دی۔ آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ترمیمی شیڈول کے مطابق مطابق 14جولائی سے19جولائی 2022تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے پولنگ سکیم کی تیاری و موصولہ تجاویز و اعتراضات کی روشنی میں مسودہ پولنگ سکیم کی تیاری کی جائیگی،
20جولائی 2022کوابتدائی پولنگ سکیم کے مسودہ کی اشاعت کی جائیگی جبکہ 20جولائی سے 26جولائی 2022تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے روبرو پولنگ سکیم کے خلاف اعتراضات /اپیلز دائر کی جا سکیں گی۔ 21جولائی سے 31جولائی 2022تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے متدائرہ اعتراضات /اپیلز کی سماعت و صدور فیصلہ جات کیے جائیں گے اور یکم اگست سے 10اگست 2022تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے فیصلہ کے خلاف الیکشن کمیشن کے پاس اپیلز دائر کی جا سکیں گی۔11اگست سے 12اگست 2022 تک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کمیشن کے فیصلہ جات کی روشنی میں ریٹرننگ آفیسران کی طرف سے حتمی مسودہ کی تیاری کی جائیگی جبکہ 15اگست 2022کو حتمی پولنگ سکیم کی اشاعت کی جائیگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں