مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے مسائل سے متعلق عوام الناس مین شعور اجااگر کرنے کیلئے محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام چھتر چوک میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا شرکاء نےبڑھتی آبادی سے پیدا ہونے مسائل اور اثرات کے نعروں سے مزین بینرز اور پلے کارڈز تھام رکھے تھے۔
آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی خاتون رکن اور پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود محترمہ تقدیس گیلانی نے کی سیکرٹری بہبود آبادی عطاء اللہ عطاء. کی قیادت میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید اعوان. ڈائریکٹر ھیلتھ سروسز ڈاکٹر فاروق اعوان. اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بہبود آبادی راجہ اسد الرحمن. شفق ندیم سمیت دیگ شرکاء نے مرکزی شاہراہ پر مارچ بھی کیا واک چھتر چوک پر اختتام پزیر ہوئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن ضروری ہے دنیا کی آبادی اربوں میں ھے اگر ھم بچوں کی پیدائش میں وقفہ اور آبادی کو کنٹرول نہیں کریں گے تو مسائل جنم لیں گے انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کیساتھ ھمیں اس طرف بھی توجہ دینی چاہیے. ورنہ آنے والے وقت میں پانی سمیت دیگر مسائل پیدا ھوں گے مقررین نے کہا کہ ھمیں ماں بچے کی صحت اور دیگر مسائل کو سنجیدگی سے لینا ہے اس سلسلے میں حکومت آزاد کشمیر اپنی زمہ داریاں پوری کرے گی. واک میں محکمہ صحت. بہبود آبادی. ایم این سی ایچ پروگرام. صحافیوں. سماجی کارکنوں اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں