آزاد کشمیر، 24 گھنٹے میں مزید 5 شہریوں میں کورونا کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جن میں سے ایک کا تعلق مظفرآباد اور4 کا پونچھ سے ہے۔163افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے جبکہ5 مریض صحت یاب ہوئے ہیں،1639افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک422055افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43465افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی،42641افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،

کورونا وائرس کے31مریض زیر علاج ہیں۔793مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 140 کا تعلق مظفرآباد، 31 کا جہلم ویلی، 26 کا نیلم، 145 کا پونچھ، 103 کا باغ، 13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی، 182 کاتعلق میرپور، 58 کا بھمبراور 79 کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے31 مریضوں میں سے 28 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 3مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں