دھیر کوٹ (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کارکنان آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں.بلدیاتی انتخابات کا بگل بجنے والا ہے۔کارکنان پارٹی ڈسپلن کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ہم کارکنان کا ہر گلہ شکوہ سننے اور اس کا ازالہ کرنے کو ہروقت تیار ہیں۔ڈگری کالج رنگلہ کو بحال کرتے ہیں۔
اہم تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور این جی او کے ساتھ ملکر فلاحی ہسپتال کی تعمیر کے ساتھ دھیرکوٹ سے رنگلہ روڈ کی ریپئرنگ کریں گے اور غربی باغ کے ضروری مسائل حل کریں گے۔یہ پہلا اور آخری بجٹ نہیں تھا جو کام رہ گئے ہیں وہ بھی ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھیرکوٹ میں وزیر حکومت دیوان علی چغتائی،ممبر قانون ساز اسمبلی عاصم بٹ اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی میجر(ر) لطیف خلیق کے ہمراہ تحریک انصاف آزادکشمیر کے کارکنان اور آل پارٹیز کانفرنس کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ان اجلاسوں کا اہتمام تحریک انصاف آزادکشمیر کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات راجہ شجاعت اور پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات توصیف عباسی نے کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما راجہ امتیاز ایڈووکیٹ،اکرام عابد،ساجد جاوید عباسی،راجہ فہیم فارو ق،انجنیئر اعجاز، راجہ شیش خان،سلمان سعید،راجہ وقار نذیر،شفیق شاہد ایڈوکیٹ، راجہ پرویز اشرف، راجہ توصیف آصف، مطیع الرحمان عباسی،عطا الرحمان اور دیگر نے شرکت کی جبکہ آل پارٹیز کی طرف سے سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ افتخار ایوب کی قیادت میں راجہ عابد علی عابد،راجہ نواز،راجہ یونس اور انقلاب عباسی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاسوں میں شامل سیاسی رہنماؤں اور کارکنان نے بشارت شہید روڈ،مکھیالہ تا ٹال کیاٹ روڈ کو اے ڈی پی کا حصہ بنانے اور دھیرکوٹ تا رنگلہ روڈ کی از سر نو تعمیر کے عزم پر شکریہ ادا کیا۔ نتگھراں،کیاٹ/گلی پیرخانہ گرلز مڈل سکول کی اپ گریڈیشن کے علاوہ 10 مذید اداروں کی آپ گریڈیشن پر شکریہ ادا کیا۔ رنگلہ ڈگری کالج کی بحالی کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ ورک چارج ملازمین کی تنخواؤں کی ادائیگی اور ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت آزادکشمیر کے ڈرائیورز کی مستقلی کا اعلان پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اس موقع پر کارکنان کے تحفظات خندہ پیشانی سے سنے اور کہا کہ آزادکشمیر میں قائم تحریک انصاف کی حکومت کارکنان اور عوام کو مایوس نہیں کریگی اور آزادکشمیر کے تمام حلقوں کو انصاف اور برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کریگی کہ وہ آگے بڑھیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں