وادئ نیلم، بارات کی گاڑی نوسیری ڈیم میں جا گری، دلہن سمیت 4 جاں بحق، شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وادی نیلم سے مظفرآباد آنے والی باراتیوں کی کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نوسیری ڈیم میں جاگری دلہن اور ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق دلہا اور دیگر 4 زخمیوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے مظفرآباد آنے والی کار ماربل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نوسیری ڈیم میں جا گری گاڑی میں سوار دلہن سمیت دوخواتین اور ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ دلہا اویس اور پانچ بچوں کو زخمی حالت میں ریسکیو کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیم میں ڈوبنے والے ڈرائیو اور دوخواتین کی لاشیں نکال کی گئی ہیں جبکہ دلہن کی لاش پہلے ہی ریسکیو کر لی گئی تھی۔ مظفرآباد کے علاقہ راڑو مہاجر کیمپ میں شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں