آزاد کشمیر میں کورونا کا بڑا وار، مظفرآباد، پونچھ، جہلم ویلی اور سدھنوتی میں 9 افراد شکار ہو گئے

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا بڑا وار، مظفرآباد، پونچھ، جہلم ویلی اور سد ھنوتی کے اضلاع میں 9 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔
آزادکشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مزید بڑھ گئی ۔مظفرآبا د میں 2 پونچھ میں 1 جہلم ویلی میں 1 اور ضلع سدھنوتی میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے کورونا کا شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 460 تک پہنچ گئی ہے ۔

آزادکشمیر میں اب تک 4 لاکھ 21 ہزار 892 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43 ہزار 460 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی، 42 ہزار 636 افراد کورونا کو شکست دیکر مکمّل طورپر صحت یاب ہو چکے ہیں اس وقت آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 31 زیر علاج مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں جبکہ 793مریضوں کی موت. کا شکار ہو چکے ہیں۔ محکمہٴ صحت عامہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق کورونا کے باعث مرنے والوں میں سے 140 کا تعلق مظفرآباد، 31 کا جہلم ویلی، 26 کا نیلم، 145 کا پونچھ، 103 کا باغ، 13 کا حویلی، 16 کا تعلق سدھنوتی، 182 کا تعلق میرپور، 58 کا بھمبر اور 79 کا کوٹلی سے ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں