مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی مجاہد اول کی قبر پر حاضری اور خراج عقیدت

باغ (آئی اے اعوان) سابق صدر ریاست و وزیر اعظم مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کی ساتویں برسی۔ریاست کی تمام جماعتوں کے مرکزی قائدین مجاہد اول کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے غازی آباد پہنچ گئے۔سیاسی قائدین اور کارکنان نے مجاہد اول کی قبر پر حاضری دی اور دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے،دعائیہ تقریب کے بعد نعت خوانی کی گئی اور بعد ازاں سیاسی قائدین نے برسی میں موجود شرکا ء سے خطاب کیا۔برسی کی تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان،سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان،سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر،وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی، ممبر اسمبلی امتیاز نسیم،سابق وزیر حکومت راجہ محمد یسین خان،صدر مسلم کانفرنس مرزا شفیق جرال،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما ثاقب مجید، حریت رہنما سید یوسف نسیم، میجر لطیف خلیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

برسی کی تقریب کی میزبانی سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی سابق وزیر اعظم نے خود انجام دیئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم آج مجاہد اول کی برسی میں شریک ہیں،مجاہد اول کی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ہماری نسلوں تک مجاہد اول کی تعلیمات اور خدمات قابل ذکر رہیں گی۔سردار صغیر چغتائی مرحوم کی وجہ سے ہم مسلم کانفرنس کو ہمیشہ سپورٹ کرتے رہے اور مجاہد اول کی تربیت سردار صغیر چغتائی میں واضح نظر آتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تیرھویں ترمیم کو ختم کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے،متعلقہ فورمز پر اپنا موقف دے چکا ہوں۔ گلگت بلتستان کے حوالے سے اپنا واضح موقف رکھا اور متعلقہ فورمز کو بتایا کہ کشمیر کے معاملے میں کسی صورت اپنے اوپر داغ برداشت نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدرخان کی حکومت نے تیرھویں ترمیم لا کر ریاست کو مالیاتی طور پر خود مختار بنایا جو اچھا اقدام تھا۔انہوں نے کہا کہ کونسل کے ملازمین سال میں لاکھوں کی تنخواہ ابھی بھی لے رہے ہیں مگر کام کوئی نہیں کر رہے،

ہم نے تہیہ کر رکھا ہے جو آزاد کشمیر ملازمین کے لیے رولز ہیں انہیں بھی انکے تحت لا کر کام کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے اس پار بھائیوں بہنوں کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کیطرح کھڑے ہیں،ہم کشمیر بنے گا پاکستان کے حامی ہیں اور اس پر اپنا واضح موقف رکھتے ہیں۔پاکستان نے پوری دنیا میں مسلم مظلوموں کی مدد کی اور انکے ساتھ کھڑا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری ریاستی قیادت کو ساتھ لیکر آگے بڑھیں گے اور بیس کیمپ کو حقیقی آزادی کا قلعہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری آر پار اس نظریے کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ ختم کر کے ہندوستان نے تحریک کو مزید مضبوط کیا ہے،اب ہر کشمیری ہندوستان کے خلاف دگنی طاقت کیساتھ کھڑا ہے، کشمیر کے حوالے سے مجھ سمیت کوئی کشمیری آزادی سے کم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کشمیر کے اندر ہندوؤں کو ڈومیسائل جاری کر رہا ہے تاکہ استصواب رائے میں اکثریت ہندوستان کیساتھ ہو مگر دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہندوستان کیا کر رہا ہے،

ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو انکے حق آزادی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ اس موقع پر انہوں نے مجاہد اول کے مزار کی تعمیر کا اعلان بھی کیااور یوم نیلہ بٹ کے موقع پر ہر سال سرکاری چھٹی کا بھی اعلان کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ میرا دعوی ہے کہ مجاہد اول کیساتھ مجھ سے زیادہ قربت کسی کی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی قیادت نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے مگر سیاست اصولوں پہ کی آج تو سیاست ازم پر آ گئی ہے مگر اسوقت سیاست میرٹ اور کردار پہ ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس کی وفات کے بعد ہماری سیاسی کشتی کو پار لگانے والے مجاہد اول تھے، جو اپنے کارکنوں کے دل کی بات سمجھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ مجاہد اول کیساتھ سیاسی زندگی کا سفر شروع کیا تھا زندگی میں کبھی ایسا مقام نہیں آیا کہ مجاہد اول سے بیزاری ہوئی ہو انکی عزت و تکریم دل سے کرتا تھا اور آج بھی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ تیرھویں ترمیم کا فیصلہ خانہ کعبہ میں کیا تھا،اس کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو آخری حد تک جائیں گے موجودہ حکومت کو بھی کہتا ہوں ترمیم کے م…

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close