وادی نیلم میں سیاحوں کی کار نوسیری ڈیم میں جا گری، سیاحوں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

مظفرآباد (پی این آئی) وادی نیلم میں شدیدبارش کے باعث نالے میں آنے والی طغیانی نے نوسیری کے مقام پر سیاحوں کی کار نوسیری ڈیم میں جاگری ۔ سیاحوں نے کار سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں ۔وادی نیلم کے زیریں علاقے نوسیری میں ملتان سے تع رکھنے والے سیاحوں کی کار اچانک برساتی نالے میں طغیانی کی زد میں آگئی کار میں سوار تمام مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں محفوظ کر لیں

تاہم سفید کی کار دیکھتے ہی دیکھتے نوسیری ڈیم میں گئی پولیس کے مطابق نوسیری نالے طغیانی کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close