اسلام آباد (پی این آئی) آزاد ریاست جموں وکشمیر کے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اعلیٰ عدلیہ کے سربراہ چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم اور بیورو کریسی کے سربراہ آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری عثمان چاچڑ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ایوان صدر کیمپ آفس میرپور میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کے دوران چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم نے صدر آزاد کشمیر کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا میرپور سے اسلام آباد پنچتے ہی آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری عثمان چاچڑ نے ایوان صدر کشمیر ہاوس اسلام آباد میں صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کی ۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر عثمان چاچڑ نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو عید کی مبارک باد پیش کی دونوں اہم شخصیات کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقاتوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں