وزیر اعظم آزاد کشمیر سے سدھن ایجوکیشن کانفرنس کی سپریم کونسل کےعہدیداروں کی ملاقات، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے سدھن ایجوکیشنل کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ریاست کی اولین سماجی تنظیم سدھن ایجوکیشن کانفرنس کی سپریم کونسل کے ممبران و عہدیداران کی ملاقات،وفد میں میں برگیڈیئر ریٹائرڈ سردار عارف خان، میجر مشتاق، ڈاکٹر شوکت، سردار الطاف، سردار حیات، سردار اجمل و دیگر شامل تھے۔ملاقات کا اہتمام تحریک انصاف کے نوجوان رہنما سردار کامران سدوزئی نے کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ ڈی جی وزیراعظم ہاؤس سردار گلفراز۔ سردار امتیازشاہین۔ڈاکٹر عرفان بھی موجود تھے جبکہ آرفن ٹرسٹ کے چیئرمین ممتاز سماجی رہنما چوہدری اختر خصوصی طور پر شریک تھے۔وفد کی جانب سے وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے تعمیر و ترقی کے ویژن کو سرا ہا گیا،سماجی تنظیم کے صدر میجر ر سردار مشتاق خان نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کو سدھن ایجو کیشنل کانفرنس کے حو الے سے تفصیلی بریفنگ دی،وفد کی جانب سے وزیر اعظم کو سدھن ایجوکیشنل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے قبول کر لیا، اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بابائے پونچھ کرنل خان محمد خان مرحوم کے تاریخی کردار کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی شروع کی گئی مٹھی آٹا کی تحریک کو سرا ہا، وزیر اعظم نے کہا کہ 1934 میں با بائے پونچھ کی شروع کی گئی تحریک اس دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تھی،جس کے ثمرات دیر تک سمیٹے گئے،اب جبکہ جدید دور کے تقاضے مختلف ہیں تو اسے تنظیم کو جدید وقت کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیئے اس اہم سماجی ادارے کے اندر سٹریکچرل ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تنظیم کے بورڈ آف گورننس کی سربراہی جنرل ریٹائرڈ سردار محمد عزیز خان کو سونپی جانی چاہیے اور تنظیم کو ہر طرح کے تعصب سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ غیر متنازعہ افراد کو تنظیم میں شامل کرنا چاہیے تا کہ اس ادارے کو مزید وسعت ملے، وزیر اعظم نے وفد کو تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی، سدھن ایجوکیشن کانفرنس کی مرکزی تنظیم نے وزیراعظم کی قیمتی آراء اور تجاویز کو سراہا اور وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو تنظیم کی ممبر شپ دینے کا اعلان کیا جس پر وزیراعظم نے تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close