مظفر آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پونچھ میں 3افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،90افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،2242افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک421504افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43442افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی،42625افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،
کورونا وائرس کے24مریض زیر علاج ہیں۔793مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 145کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے24مریضوں میں سے 21 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 3مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں