مظفرآباد (آئی اے اعوان) سیز فائر لائن کے دونوں اطراف آزادی پسند کشمیری کمانڈر شہید برہان وانی کا چھٹا یوم شہادت یوم مزاحمت کے طور پر منایا گیا۔ مظفرآباد کے آزادی چوک میں پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے دوران 313 کشمیری نوجوانوں نے شہید کو سلامی دی آزادی چوک کشمیر کی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا مقررین کو برہان مظفروانی شہید سمیت تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام برہان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آزادی چوک میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر 313 کشمیری نوجوانوں نے اپنی پریشانیوں پر آزادی یا شہادت کے نعروں سے مزین پٹیاں باندھ کر شہد برہان مظفروانی اور دیگر شہداء کو سلامی پیش کی اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانوں اور آزادی کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ۔معروف آزادی پسند کشمیری رہنماء کمانڈر حزب المجاہدین برہان وانی شہید کو انکے چھٹے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دارالحکومت کے چوک میں پاسبان حریت کے زیر اہتمام ایک بڑی عوامی مزاحمتی ریلی کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں نوجوانوں, بچوں , بزرگوں سمیت عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔
ریلی کی قیادت حزب المجاہدین کے نائب امیر سیف اللہ خالد، چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عزیراحمدغزالی، امیر جماعت شیخ عقیل الرحمن، ڈائریکٹر کشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف خان، کمانڈر حزب المجاہدین شمشیر خان، پیپلز پارٹی کے رہنماء شوکت جاوید میر، تاجر رہنماء سردار عبدالرزاق، شوکت گنائی, حزب کمانڈر محمد اعظم غازی، عثمان علی ہاشم، جاوید احمد مغل, علی محمد بٹ, چوہدری محمد اسماعیل، تنویر درانی، چوہدری محمد مشتاق اور اقبال یاسین اعوان اور دیگر رہنماء کر رہے تھے۔ ریلی میں شریک عوام برہان وانی شہید، اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔ ریلی میں شریک لوگوں نے بھارتی حکومت، قابض افواج اور نریندر مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ بھارت کیخلاف مزاحمت کے علمبردار شہید برہان وانی کے چھٹے یوم شہادت کے موقع پر کشمیری عوام نے یوم مزاحمت مناکر عالمی قوتوں پر واضح کیا کہ کشمیر آزادی اور حق خودارادیت سے ہٹ کر مسئلہ کشمیر کا کوئی حل۔ قبول نہیں کریً گے مزاحمت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ برہان وانی سمیت ہزاروں شہیدوں کے مقدس لہو کو کسی بھی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے بھارت کے غیر قانونی جبری فوجی قبضے سے آزادی تک کشمیری عوام کی مزاحمت ہر سطح پر جاری رہے گی۔
بھارت سے آزادی کشمیری عوام کا مقصد حیات ہے جسے حاصل کیئے بنا جموں کشمیر کے عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مقررین نے کہا کہ شہید برہان وانی کی دلیرانہ, لازوال اور انتھک جدوجہد کو کشمیری عوام آج خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ برہان وانی شہید نے اپنے بھائی خالد وانی کی مظلومانہ شہادت کے بعد بھارت کے فوجی قبضے کیخلاف عملی میدان میں مزاحمت کا فیصلہ کیا تحریک کو مشکل ترین حالات میں نہ صرف سمبھالا بلکہ بھارت کیلئے ایک ڈراؤنا خواب بن کر سامنے آئے۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے عظیم ہیرو شہید برہان وانی کو آج پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کے فوجی قبضے سے آزادی کیلئے ریاست گیر جہادی تحریک کو منظم اور متحرک کر کے ہی مودی سرکار کے مزموم منصوبوں کو روکا جا سکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے ہیکہ سیز فائر کی دوسری طرف مقبوضہ ریاست میں بھارت نہتے شہریوں کو قتل, بے گناہوں کو جیلوں میں قید, گھروں اور بستیوں کو تاراج کررہا ہو کشمیری عوام کے تمام مذہبی, سیاسی, سماجی حقوق پامال کیئے جا رہے ہوں اور اس طرف کے شہری خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ زندہ تاریخ ہے جموں کشمیر ایک متنازعہ ریاست ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے تحت ہی کریں گے۔ بھارت ایک جارح سامراج کی طرح جموں کشمیر کی ریاستی, اسلامی اور خصوصی حیثیت کو بدلنے کیلئے یکطرف ظالمانہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کے ایک اہم فریق کی حیثیت سے بھارت کو اسی زبان میں جواب دے جو زبان بھارت سمجھتا ہے۔ جموں کشمیر کی تاریخی اور اسلامی تشخص کو بچا کر بھارت کو استصواب رائے کیلئے مجبور کرنا مملکت پاکستان کی آئینی اور قومی زمہ داری ہے مقررین نے کہا کہ حالات جو بھی ہوں بھارتی قبضے سے جموں کشمیر کی آزادی کیلئے مزاحمت نہ صرف جاری رکھا جائے گا بلکہ اسے فعال تر بنانے کیلئے پوری قوم کو بیدار کیا جائے گا۔ یوم مزاحمت ریلی کے شرکاء گھڑی پن چوک میں پہنچ کر پر امن ممتشر ہو گئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں