مظفرآباد (پی آئی ڈی) کمشنر آفس مظفرآباد سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق قومی اداروں، شخصیات، نظریات کیخلاف سوشل میڈیا پر تبصرہ اور کمنٹس کرنا قانونی اور اخلاقی جرم ہے جو کہ قابل گرفت ہے لہذا سوشل میڈیا کے تمام ذرائع کو پروپیگنڈہ کرنے کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ غیر قانونی اور غیر اخلاقی پروپیگنڈہ کے ذمہ داران کو گرفتار کر کے عدالتوں کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ ڈویژنل سطح پر مانیٹرنگ ٹیم مامور کردی گئی ہیں،
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ترجمان کمشنر آفس مظفرآباد ڈویژن کے مطابق ایسے تمام لوگوں کی ڈیجیٹل شناخت کے تعین کرنے کی کی ٹیکینکل کپیسٹی موجود ہے۔ تمام وٹس ایپ گروپس،فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع پر اپنی آئی ڈیز یا نام بدل کر مختلف آئی ڈیز اور پیجز پر جو لوگ پروپیگنڈہ کرتے ہیں وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ورنہ انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے کوئی بھی نام بدل کر خفیہ آئی ڈی کے ذریعے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں