میرپور (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود و ترقی نسواں پروفیسر تقدیس گیلانی نے جمعرات کے روزیہاں ترقی نسواں اور سماجی بہبو د کے تحت چلنے والے مختلف اداروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری کو ان سینٹرزکے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔انہوں نے دستکاری سکول، کمپیوٹر سینٹرز اورہاتھ سے بنائی گئی مختلف مصنوعات بھی دیکھیں۔ کینڈین مقتولہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حکومتی سطح پر ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبے شروع کر رہے ہیں جن میں خواتین کی Entrepreneurshipجبکہ ان کو بزنس اور قومی دہارے میں شامل کرنے کے لیے ٹورازم اور ان کے اپنے پاو ں پر کھڑے کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔خصوصی طور پر 30 کروڑ خواتین کو دیا گیا ہے۔ خواتین باوقار اور با اختیار ہوں گی تویہ خطہ تیزی سے ترقی کی منازل طے کر ے گا۔ خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے مزید ٹریننگ سینٹر ز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ آزادکشمیر کی خواتین باصلاحیت ہیں اور انہوں نے ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انشاء اللہ حکومتی اقدامات کے ثمرات نچلی سطح تک ضرور پہنچیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں