مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 3 کا تعلق مظفرآباد، ایک کا جہلم ویلی، ایک کا پونچھ اور 2 کا سدھنوتی سے ہے،5 مریض صحت یاب ہوئے، 168 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں، 8156 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔آزادکشمیرمیں اب تک 420814 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں 43428 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی،
42608 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے،کورونا وائرس کے27 مریض زیر علاج ہیں۔ 793 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 140 کا تعلق مظفرآباد،31 کا جہلم ویلی، 26 کا نیلم، 145 کا پونچھ، 103 کا باغ، 13 کا حویلی،16 کا تعلق سدھنوتی، 182 کاتعلق میرپور، 58 کا بھمبر اور 79 کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے27 مریضوں میں سے 26 مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ ایک مریض ہسپتال میں زیر علاج ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں