چیف جسٹس آزاد کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کے لئے جنوری تک کی مہلت دینے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لئے جنوری 2023 تک مزید مہلت دینے کی درخواست مسترد کر دی، ایک ماہ اگے پیچھے ھو سکتا ھے، جنوری تک کا ٹائم نہیں دیا جاسکتا اگست میں الیکشن کی تیاری کریں چیف جسٹس کا ایڈووکیٹ جنرل کو جواب۔
آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سے متعلق ہونے والی سماعت کے دوران آزاد کشمیر حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل خواجہ محمد مقبول وار کےذریعہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے جنوری 2023 تک بلدیاتی انتخابات کیلئے وقت مانگ لیا۔

ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ اگست سے نومبر پاکستان میں مردم شماری ہو رہی ہے اس لیے انتظامیہ وہاں مصروف ہو گی۔ یہ نیشنل ایکٹی ویٹی ہے۔لہذا سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہو ئے بلدیاتی انتخابات 31 اگست سے قبل کرانے کے بجائے جنوری 2023 تک کرانے کیلئے مہلت دے جس پر چیف جسٹس راجہ محمد سعید اکرم نے یہ کہہ کر حکومتی استدعا مسترد کر دی کہ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد بھی ہماری نیشنل ایکٹی ویٹی ہے 1 ماہ اوپر نیچے ہو سکتا ہے تاہم جنوری کا ٹائم نہیں دیا جا سکتا۔ نیز جنوری میں سردی ہے اس لیے ممکن ہی نہیں لہذا ججز کو نہ سمجھائیں الیکشن پراسس کی تیاری کریں اور اپنی تیاری اگست کے لیے ہی کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close