مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کی سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے نو تعمیر شدہ پی آئی ڈی کمپلیکس کا دورہ کیا اور اس میں قائم مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال نے سیکرٹری اطلاعات کو نیوز روم، ڈیجیٹل، الیکٹرانک و سوشل میڈیا، نیوز سٹوڈیو، میڈیا ہال، شعبہ اشتہارات و دیگر شعبہ جات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈائریکٹرز اطلاعات امجد حسین منہاس، محمد بشیر مزرا، آفیسران اطلاعات مقصود احمد میر، راجہ محمد سہیل خان، محترمہ قراۃ العین شبیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز آصف حسین نقوی، راجہ عبدالباسط خان،ایڈورٹائزنگ آفیسر شمیم انجم عزیز اور چیف فوٹو گرافر ساجد نذیربھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ محکمہ اطلاعات محدود وسائل میں بہترین کام کر رہا ہے۔ محکمہ کو بہترین دفتری مکانیت میسر آچکی ہے۔ یہاں اب کام کرنے والے ملازمین کو بہترین ورکنگ انوائر منٹ میسر آئے گی جس سے انکی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
سیکرٹری اطلاعات نے نو تعمیر شدہ نیوز اور ٹاک شوز سٹوڈیو ز اور میڈیا ہال کے کام پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ محکمہ اطلاعات اب میڈیا کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے جس سے حکومتی پبلسٹی میں نکھار آئے گا اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بہترین انداز میں اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں